بیلٹ کےبجائے بُلٹ کااستعمال ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا، شیخ رشید

ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بیلٹ کےمقابلے میں بُلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دےگا، تباہ حال معیشت خطرناک بحران میں داخل ہو جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے لوگوں نےمحصور ہونے کےخوف سے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کردیا ہے، حکومت اسلام آباد کے 25 لاکھ لوگوں کو قعلہ بند کرے گی تو لوگ اسلام آباد کے اندر سے اور مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

انہوں نے کہا کہ کنٹینر راستے نہیں روک سکتے، فوج بلانےاورآرٹیکل245لگانےکاخواب دیکھناچھوڑدیں، عظیم فوج کبھی اپنےلوگوں پرگولی نہیں چلائےگی،مذاکرات کی میزپرلائےگی اورصاف شفاف الیکشن کرائےگی۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں پاکستانیوں کیساتھ کیا جانیوالا سلوک قابل مذمت ہے، مولانا نسیم علی شاہ

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزراء کی تعداد 75 جس میں 22 بے محکمہ ہیں، آرمی چیف کے بیان کےبعد افواہیں ختم اورفوری الیکشن ہونے چاہیں۔