معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر سیف

امپورٹڈ حکومت کے قوانین بھی نرالے ہیں، بیرسٹرسیف

ویب ڈیسک :معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ایک قومی مجرم کو کس حیثیت میں پاسپورٹ جاری کیا گیا؟ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق سفارتی پاسپورٹ ریاست کے معززین اور ڈپلومیٹس کو جاری کئے جاتے ہیں.
نواز شریف پر لوٹ کھسوٹ اور چوری کے مقدمات ہیں اور وہ ملک سے بھاگے ہیں، امپورٹڈ حکومت کے قوانین بھی نرالے ہیں، ایک قومی مجرم کو انٹر پول کے ذریعے لانے کی بجائے سفارتی پروٹوکول دیا گیا ہے، سفارتی پاسپورٹ ملنے کا مطلب آل شریف نے اپنے لئے این آر او حاصل کر لیا۔ان کا اقتدار میں آنے کا مقصد ہی این آر او لینا تھا۔ عوام کی فلاح و بہبود کبھی ان کا مقصد نہیں رہی۔ آل شریف کی توجہ اپنے مقدمات ختم کروانے اور اداروں کو اپنا غلام بنانے پر ہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور، فلسطین سے انخلا کا مطالبہ