IK 800x480 1

ملازمتوں سے فارغ ہونے والے افراد کیلئے امدادی پروگرام کے ویب پورٹل کا افتتاح اج ہوگا

اسلام اباد : وزیراعظم عمران خان ملک میں کورونا وباء کے باعث پیدا صورت حال میں ملازمتوں سے فارغ ہونے والے افراد کیلئے امدادی پروگرام کے ویب پورٹل کا افتتاح آج کریں گے۔

 حکومت نے کوروناوائرس کے چیلنج سے نمٹنے کےلئے وسائل مختص کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اکتوبر 2023سے فروری 2024تک درآمد گندم کی انکوائری نہیں ہوگی ،رانا تنویر

 وزیراعظم نے اضافی وسائل بروئے کار لانے کےلئے کوروناوائرس ریلیف فنڈ بھی قائم کیا ہے جس کے تحت وبا کی وجہ سے روزگار سے محروم ہونے والے افراد میں مالی امداد تقسیم کی جائے گی۔

 ان افراد کو احساس ہنگامی امداد کے تحت 12 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ نے غزہ کو قحط زدہ قراردے دیا

حکومت پاکستان کورونا وباء کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے وسائل مختص کر رکھے ہیں، وبا سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے وزیراعظم کووڈ19 ریلیف فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔