قبائلی ٹی ایم ایز

قبائلی ٹی ایم ایز اور ویلج کونسلوں کو نومبر کیلئے ایک کروڑ 72لاکھ جاری

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کی ٹی ایم ایز اور ویلج کونسلوں کو ماہ نومبر کے اخراجات کیلئے ایک کروڑ 72لاکھ روپے جاری کردیئے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق قبائل کی ہرتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کو ماہ نومبر کی گرانٹ کی مد میں 4لاکھ 16ہزار 667روپے جاری کردیئے گئے مجموعی طور پر 25قبائلی ٹی ایم ایز کو ایک کروڑچار لاکھ 16ہزار 667روپے جاری کئے گئے ہیں
جبکہ ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کو 68لاکھ 33ہزار 333روپے جاری کئے گئے ہیں ویلج کونسلوں کو جاری فنڈز انکے ضلع کی تحصیل کونسلوں سے کٹوتی کرکے جاری کئے گئے ہیں ہر قبائلی ضلع کی ویلج کونسلوں کو مجموعی طور پر 8لاکھ 33ہزار 333روپے جبکہ سب ڈویژن کی ویلج کونسلوں کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 66ہزار 667روپے جاری کئے گئے ہیںمذکورہ رقم انتہائی قلیل ہونے کی وجہ سے قبائلی ٹی ایم ایز اور ویلج کونسلوں کی ضروریات کیلئے ناکافی ہے ۔واضح رہے کہ قبائل کی بیشتر ٹی ایم ایز کے ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم مسترد کرتی ہے، لیاقت بلوچ