ویب رپورٹ : ملک بھر میں عید الفطر آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، کورونا وائرس کےپیش نظر نماز عید کے اجتماعات کھلے مقامات پر ہو رہے ہیں ،مساجد میں بیس نکات پر مشتمل ایس او پیز کے مطابق نمار عید الفطر کی ادا ئیگی کی جارہی ہے.
کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کے الم ناک حادثے کے باعث ملک میں فضا سوگوار ہے، کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونیوالی غیر معمولی صورتحال کے باعث روایت سے ہٹ کر عیدمنائی جائے، سماجی فاصلے کی ہدایت پرسختی سے عمل کیا جائے.