1397112109582432916601254

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے متوقع

ویب رپورٹ : محکمہ موسمیات نے آج سے منگل تک ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہواؤں، اور بارشوں کی پیش گوئی کر دی،شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے.

جنوبی پنجاب میں بھی گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے،صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، جمعہ کے روز خیبرپختونخوا، اسلام آباد ، پنجاب ، کشمیر ، بلوچستان گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے

مزید پڑھیں:  لاہورکا جلسہ روکا گیا توکارکن جیلیں بھر دیں گے، عمران خان

ہفتہ 30 مئی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا ،پنجاب ، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی امکانات ہیں ،بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے امکان،اتوار 31 مئی کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اسلام آباد، بالائی اور مرکزی پنجاب ،بالائی خیبر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی توقع ہے، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے.

مزید پڑھیں:  ترکیہ میں پاکستان کی سرجڑی بہنوں کا کامیاب آپریشن

یکم جون پیر کے روز ااسلام آباد، خیبرپختونخوا، بالائی اور مرکزی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے ،جنوبی پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے.

2 جون منگل کے روز بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب ،اسلام آباد ،کشمیر ،گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی متوقع ہے محکمہ موسمیات