اسرائیل و امریکہ کو انسانی حقوق کی بات کرتے شرم آنی چاہیے، فضل الرحمان

ویب ڈیسک: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل و امریکہ کو انسانی حقوق کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی معیشت کے دشمنوں کی پشت پر امریکہ ہے، ہم نے یہاں امریکہ کو چلنے دیا نہ کسی اور ملک دشمن کو راستہ دیا۔
مولانا فضل الرحمان کا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل کو سپورٹ کررہا ہے جبکہ ہمیں اپنے برادر ملک افغانستان سے دوستی کی ضرورت ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہماری ملکی معیشت جس طرح گزشتہ 5 سالو ں میں تباہ ہوئی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ اسرائیل و امریکہ کو انسانی حقوق کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی عبوری ضمانت میں 24مئی تک توسیع