شانگلہ، پولیس اور پی ٹی آئی ورکرز میں تصادم، شیلنگ و ہوائی فائرنگ

ویب ڈیسک: ضلع شانگلہ میں پولیس اور پی ٹی آئی ورکرز میں تصادم کے نتیجے میں الپوری چوک میدان جنگ بن گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ورکرز این اے 11 کے نتائج کے حوالے سے احتجاج کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس کی جانب سے شیلنگ اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا جبکہ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔
پولیس کے اقدام کے جواب میں پی ٹی آئی کے ورکرز نے پتھراؤ کیا جس کے بعد الپورئ چوک میدان جنگ بن گیا۔
یاد رہے کہ پولیس اور پی ٹی آئی ورکرز کے مابین تصادم سے پورا علاقہ میدان جنگ بن گیا.

مزید پڑھیں:  اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر