نوشہرہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کے علاقے پیرسباق اڈہ کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق گھریلو تنازع کے باعث مسلح افراد کی فائرنگ سے ریحان اللہ عمر 33 سال جاں بحق ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق شخص کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  9مئی کےمنصوبہ سازوں وکرداروں سےسمجھوتہ ہوگانہ ہی ڈیل:آرمی چیف