نستہ میں لین دین تنازعہ

نستہ میں لین دین تنازعہ پر راہگیر سمیت دو افراد قتل

نستہ میں لین دین تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا، اس دوران راہ گیر سمیت دو افراد قتل، نعشیں ہسپتال منتقل.
ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کے علاقے نستہ میں لین دین تنازعہ پر راہگیر سمیت دو افراد قتل کر دیئے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق چارسدہ کے علاقہ نستہ میں ملزم نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی سمیت دو افراد کو قتل کر دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔
یاد رہے کہ مقتولین میں ایک راہگیر بھی شامل ہے۔ پولیس نے نعشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم،آئینی ترامیم پراتفاق نہ ہوسکا