اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ

اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ کل تہران ،تدفین دوحہ میں ہوگی

ویب ڈیسک: حماس کے شہید ہونے والے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ کل صبح تہران میں جبکہ تدفین دوحہ میں ہو گی ۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں کل صبح نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت قطر کے دارالحکومت دوحہ لائے جائے گی
جمعے کے روز ایک بار پھر نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔
پاکستان سمیت کئی ممالک میں آج اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جب کہ متعدد مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے کل بھی مختلف مقامات پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسماعیل ہنیہ ایران کے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد رات قیام کے لیے تہران کے گیسٹ ہاوس پہنچے جہاں ان پر میزائل حملہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  جعلی راج کماری مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل برداشت بھی کرسکیں، بیرسٹرسیف