ایرانی سپریم لیڈر

اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ لینا ہمارا فرض ہے،ایرانی سپریم لیڈر

ویب ڈیسک: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ لینا ہمارا فرض ہے ۔
تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اپنے لیے سخت سزا کی بنیاد فراہم کی ہے اور ایران اپنے ملک کے اندر ہونے والے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا اپنا فرض سمجھتا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ مجرم اور دہشتگرد صیہونی حکومت نے ہمارے گھر میں ہمارے مہمان کو شہید کیا اور ہمیں سوگوار کیا۔
آیت اللہ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ نے ایک قابل عزت راہ میں سالوں تک جان دائو پر لگا کر جدوجہد کی اور شہادت کے لیے ہمیشہ تیار رہے جب کہ انہوں نے اپنے لوگ اور بچے بھی اس راہ پر قربان کیے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کا مشرق وسطیٰ پر فضائی حملہ کرنے کا اعلان