دشمنوں کو عبرت ناک جواب

دشمنوں کو عبرت ناک جواب دیا ہے، اسرائیلی وزیراعظم

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنے دشمنوں کو عبرت ناک جواب دیا ہے، اپنے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور طاقت سے جواب دیں گے ۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اپنے پہلا خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ آنے والے دن اسرائیل کے لیے چیلنجنگ ہیں حماس، حزب اللہ اور حوثیوں پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں۔
یتن یاہو نے بیروت میں مارے گئے حزب اللہ کے ایک سینئر اہلکار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل غزہ میں جاری جنگ بندی کے دباؤ میں آجاتا تو کبھی بھی حماس کے رہنماؤں اور دیگر ہزاروں دہشتگردوں کو ختم نہیں کرسکتا تھا۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے حزب اللہ چیف آف اسٹاف فواد شکر سے بدلہ لے لیا ہے، اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
ایران کی پراکسیزپر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل اپنے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور طاقت سے جواب دے گا۔
شہریوں کو مشکل دنوں کا سامنا ہوگا لیکن اسرائیل ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال پر اِن کیمرا اجلاس طلب