غزہ میں پناہ گاہ پر بمباری

غزہ میں بے گھر افراد کی پناہ گاہ پر بمباری ،44فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج نے غزہ میں بے گھر افراد کی پناہ گاہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 44فلسطینی شہید ہو گئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گاہ بنے اسکولوں پر بم برسا دیے جس کے نتیجے میں 44نہتے فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔
ڈرون حملے سے الاقصی شہدا ہسپتال کے صحن میں بے گھر افراد کے خیموں کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی متاثر ہوئے۔
دوسری حوثی گروپ نے صعدہ صوبے میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعوی کیا ہے جب کہ خیلج عدن میں بھی بحری جہاز کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
پوپ فرانسس نے مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ جنگ شکست ہے، مشرق وسطی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہبازشریف وطن واپس پہنچ گئے