اسرائیل کوبھر پور جواب

اسماعیل ہانیہ کا قتل،ایرانی صدر کا اسرائیل کوبھر پور جواب دینے کا اعلان

ویب ڈیسک: ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے اسماعیل ہانیہ کے قتل کو اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے اسے بھر پور جواب دینے کا اعلان کیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے دورہ تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران خطے اور حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اردنی وزیرخارجہ نے تہران میں ایرانی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دورے کا مقصد علاقے میں سنگین کشیدگی پر مشاورت کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لیے بات چیت شروع کرنی ہے، اردن نے ہمیشہ فلسطینی کاز اور فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کیا۔
اردنی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کی، اسرائیل کے ان تمام اقدامات کو مسترد کیا جو سلامتی، استحکام اور امن کو روکتے ہیں۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اردن کے وزیرِ خارجہ ایمن الصفدی اتوار کو ایران کا ایک غیر معمولی دورہ کر رہے ہیں ، کسی بھی اردنی وزیر خارجہ کا 20 سال میں ایران کا یہ پہلا دورہ ہے۔

مزید پڑھیں:  پریکٹس پروسیجر کمیٹی اجلاس، 63 اے تشریح کیس میں نیا بینچ تشکیل