190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت

190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اوربشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہو گی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کیس کی سماعت کریں گے، سماعت کے دوران وکلا صفائی تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر جرح مکمل کریں گے۔
نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوں گے۔
خیال رہے کہ ریفرنس میں کل 59 گواہان تھے جن میں 35 گواہان اپنے بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں، نیب نے پہلے مرحلے میں 10 گواہان کو ترک کر دیا تھا۔
گزشتہ سماعت کے دوران نیب نے بقیہ 14گواہان غیر ضروری جان کر ترک کر دیئے تھے جبکہ 34 گواہان پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔
پیر کو سماعت کے دوران آخری گواہ اور تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر جرح مکمل ہونے کا امکان ہے، وکلا صفائی کی جانب سے 14 گواہان کو طلبی کے سمن جاری کرنے کی درخواست غیر مثر قرار دی جا چکی ہے۔
پیر کو ہونے والی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے عدالت پیش کیا جائے گا، آخری گواہ پر جرح مکمل ہو نے کے بعد ملزمان اور وکلا صفائی کے گواہان کی فہرست دینے کی کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی لبنان میں کارروائیوں سے آگاہ ہیں، میتھیو ملر