اسرائیل کی مالی مشکلات

ایرانی حملے کا خدشہ اور حماس سے لڑائی، اسرائیل کی مالی مشکلات بڑھ گئیں

ویب ڈیسک: ایران کی جانب سے حملے کا خدشہ اور 10ماہ سے جاری حماس اسرائیل جنگ کے باعث اسرائیل کی مالی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق کیپیٹل مارکیٹ کمپنی فچ نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کردی ہے جس کے بعد اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ اے پلس سے گر کر اے ہوگئی ہے۔
ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے خیال میں غزہ کا تنازع 2025 تک برقرار رہ سکتا ہے اور اس کے دیگر محاذوں تک پھیلنے کے خطرات موجود ہیں۔
دوسری جانب امریکی ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے بڑے حملے کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے جب کہ اسرائیل اپنا دفاع کرسکتا ہے اور اسرائیل کو دفاع میں مدد کے لیے امریکا بھی موجود ہے۔
ادھر پاسداران انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  امت مسلمہ کو اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک