مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا

اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا، حالات کشیدہ

ویب ڈیسک: اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا، جس سے حالات کشیدہ ہو گئے۔ اس موقع پر ان صیہونی آبادکاروں کی حفاظت کی ذمہ داری انجام دینے کیلئے ان کے دوجی دستے بھی موجود تھے۔
اسرائیلی آباد کاروں نے مذہبی تقریب کے لیے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں واقع مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بولا، اس دوران بیت المقدس میں موجود فلسطینی مسلمانوں کی مزاحمت سے حالات کشیدہ ہوگئے۔
محکمہ اسلامی اوقاف اردن کے مطابق مسجدالاقصیٰ کے احاطے میں تقریباً 1600 اسرائیلی آباد کاروں نے تلمودی مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقع پر صیہونیوں نے اسرائیلی پرچم لہرائے۔
ذرائع کے مطابق مسجد اقصیٰ کے احاطے پر آباد کاروں کا دھاوا انتہاپسند یہودی گروپوں کی جانب سے تیشا بعو کی یاد میں دی گئی ایک کال کے جواب میں عملی طور پر آزمایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق آباد کار مغربی المغربہ گیٹ سے مسجد میں داخل ہوئے، یہ راستہ اس طرح کی دراندازی کے دوران اکثر استعمال ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ مسجد اقصیٰ کو اسلام کا تیسرا مقدس ترین مقام سمجھا جاتا ہے۔ اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا، جس سے حالات کشیدہ ہو گئے۔
اس سے قبل بھی اسرائیلی کئی بار ایسی حرکت کر چکے ہیں جس سے ان کا مقصد صرف اشتعال پیدا کرنا ہوتا ہے، غزہ کی صورتحال بھی ایسی ہے جس میں یہ اسرائیلی فلسطینیوں کو اشتعال دلانے کیلئے مختلف حربے آزمائے جا رہے ہیں.
7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں‌اسرائیلی بربریت کے باعث جہاں‌ایک طرف 40 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے وہیں ایک لاکھ کے قریب زخمی بھی ہوئے ہیں.
حالیہ اسرائیلیوں کے اس اقدام کے حوالے سے محکمہ اسلامی اوقاف اردن کی جانب سے بھی بتایا گیا ہے کہ مسجدالاقصیٰ کے احاطے میں تقریباً 1600 اسرائیلی آباد کاروں نے تلمودی مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقع پر صیہونیوں نے اسرائیلی پرچم لہرائے۔

مزید پڑھیں:  سیالکوٹ میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،7افراد جاں بحق