یوم آزادی پر صدر و وزیراعظم

یوم آزادی پر صدر و وزیراعظم کا پاکستان کو خوشحال بنانے کے عزم کا اظہار

ویب ڈیسک: یوم آزادی پر صدر و وزیراعظم کا پاکستان کو خوشحال بنانے کے عزم کا اظہار، تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کی۔
77ویں یوم آزادی پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کو خوشحال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم آزادی پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پُرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے قیام پاکستان تاریخ کا ایک بے مثل اور بے نظیر کارنامہ ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ قربانیاں دینے والے تحریک پاکستان کے رہنماؤں، کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ملکی اتحاد، سالمیت اور معاشی استحکام کیلئے پرعزم ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی عوام کو دلی مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آباد و اجداد اور تحریک پاکستان کے بے شمار ان گمنام ہیروز کو عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے جنوبی ایشیاء میں لاکھوں مسلمانوں کے لیے ایک آزاد ملک کے حصول کے لئے انتھک جدوجہد کی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہی ان کی کوششیں ہی تھیں کہ جس کی بدولت آج ہم آزاد ملک میں اپنی مرضی سے زندگی گزار سکتے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان خودارادیت کے بنیادی حق کے حصول تک بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے لوگوں کی اخلاقی’ سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم اپنے جائز حق کے لیے جدوجہد کرنے والے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے جو آج اسرائیل کے ہاتھوں سخت مشکلات کا شکار ہیں۔
77 ویں‌ یوم آزادی پر صدر و وزیراعظم کا پاکستان کو خوشحال بنانے کے عزم کا اظہار، تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں:  نیب ترمیمی قانون کے تحت شہبازشریف اور حمزہ کی ریلیف کی درخواست