القسام بریگیڈز

القسام بریگیڈز نے تل ابیب میں بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

ویب ڈیسک: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے گزشتہ روز تل ابیب میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں آپریشن اسلامی جہادکے مسلح ونگ القدس بریگیڈز کیساتھ مل کر کیا۔
تل ابیب میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا تھا،اسرائیلی حکام نے تل ابیب میں ہونے والے حملیکو دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں ہونے والے دھماکے میں مارے جانے والا شخص بمبار ہے جس نے بیگ میں بم رکھا ہوا تھا، دھماکے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
اسرائیلی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ببمار کے زیادہ آبادی والے مقام تک پہنچنے سے قبل ہی اس کے بیگ میں رکھا بارودی مواد پھٹ گیا۔

مزید پڑھیں:  سوات کے عوام بدامنی کیخلاف سڑکوں پر آگئے،پولیس کا ساتھ دینے کا اعلان