پناہ گاہیں اسرائیل کا ہدف

غزہ میں بے گھر افراد کی پناہ گاہیں اسرائیل کا ہدف ہیں: اقوام متحدہ

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کہا ہے کہ غزہ میں بے گھر افراد کی پناہ گاہیں اسرائیل کا اگلا ہدف ہیں جوکہ انتہائی تشویشناک بات ہے ۔
اقوام متحدہ کے سینئر اہلکار نے کہا کہ خدشہ ہے کہ اس ہفتے علاقے میں پناہ گاہ میں تبدیل کردہ ایک سکول پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد اب وہ نشانے پر ہیں۔
اونروا کے سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر سیم روز نے نوصیرات میں پناہ گاہ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ایک ساتھی نے کہا کہ وہ اب اونروا کے لوگو والی جیکٹ نہیں پہن رہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اس سے وہ ایک ہدف بن جائیں گے۔
انہوں نے کہا ایک اور ساتھی نے کہا کہ صبح ان کے بچوں نے انہیں پناہ گاہ میں آنے سے روک دیا تھا۔
ساتھی ایک کلاس روم میں کام کے بعد کھانے کے لئے جمع ہو رہے تھے جب حملے میں عمارت کا ایک حصہ مسمار ہو گیا ۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کا مقصد 3 امپائروں کو توسیع دینا ہے، عمران خان