شاہ زیب رند کراٹے چیمپئن

پاکستان کے شاہ زیب رند کراٹے چیمپئن بن گئے

ویب ڈیسک: پاکستان کے شاہ زیب رند کراٹے چیمپئن بن گئے، سنگاپور میں ہونے والی کراٹے کمبیٹ 49 میں پاکستانی کھلاڑی نے مدمقابل کو چت کرتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔
پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹ کھلاڑی شاہ زیب رند نے سنگا پور میں کراٹے کمبیٹ چیمپئن شپ کے سی 49 میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کر لی۔
سنگاپور میں پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے شاہ زیب رند کو مبارکباد دی اور قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر ان کی تعریف کی۔
پاکستان کے شاہ زیب رند نے اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس ٹائٹل کے لیے انتھک محنت کی تھی۔ میرے کوچ، والدین اور دوستوں نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔
یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 6 بار کے قومی چیمپئن نے اس سے قبل امریکا میں ہونے والی عالمی پریمیئر فل کانٹیکٹ اسٹرائیکنگ لیگ کراٹے کامبیٹ بھی جیتا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان 21 ویں بار آئی اے ای اےبورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب