ہری پور میں تجاوزات اور ناقص

ہری پور میں تجاوزات اور ناقص صفائی کے خلاف کریک ڈاون، بیکریاں سیل

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں تجاوزات اور ناقص صفائی کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے جاری ناقص صفائی اور تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کے دوران 4 افراد کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔
ادھر شاہ مقصود میں عوامی شکایات اور ناقص صفائی پر دو بیکریاں سیل کر کے دو افراد کو جیل روانہ کر دیا گیا ہے۔
متعدد بار وارننگ کے باوجود تجاوزات ختم نہ کرنے پر دو دکانداروں کا سامان قبضہ میں لے کر انہیں بھی جیل بھیج دیا گیا ہے۔
سرکاری گزرگاہوں پرتجاوزکرنے والوں کے خلاف بھی کاررورائی کرتے ہوَئے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دو بیکری مالکان گرفتار جبکہ ان کی بیکریاں سیل کر کے انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ضلع ہری پور میں تجاوزات اور ناقص صفائی کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کےخلاف وکلاء تحریک کا آج سے آغاز