eb563a04 a294 48e4 9677 5e251913e1ac

وزارت اوورسیز پاکستانیز اور سوشل سکیورٹی ملائیشیا کے درمیان اہم معاہدے پر دستخط۔

ملائیشیا: پاکستانی محنت کشوں کی ملائشین سوشل سیکورٹی میں رجسٹریشن شروع۔ ملائشین ایمپلائرز قانونی طور پر کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی معلومات ملائشین سوشل سکیورٹی کو دیں گے۔ حادثے کی صورت میں پاکستانی محنت کشوں کو مفت طبی اور مالی امداد فراہم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاوفاق کو تمباکو کی مد میں 300ارب دینے سے انکار

انتقال کی صورت میں اہل خانہ کو تاحیات ماہانہ وظیفہ ملے گا۔ ہر سال تقریبا پندرہ ہزار پاکستانی کام کےغرض سے ملائیشیا جاتے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت ملائیشیا میں کام کرنے والے 82000 پاکستانی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موٹر وے سروس ایریا میں جیپ اور کار میں تصادم، 5 افراد زخمی

دستخط کی تقریب سوشل سکیورٹی ملائیشیا کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی۔ پاکستان کی طرف سے ہائی کمشنر آمنہ بلوچ اور ملائیشیا کی طرف سے سی ای او سوشل سیکیورٹی داتو سیری محمد نے دستخط کیے۔