Fawad Chaudhry 1 1280x720 1

مسلم لیگ (ن)کی تشکیل جھوٹ اور دھوکہ دہی کی بنیاد پر ہوئی۔فواد چوہدری

ویب ڈسک: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جھوٹ اور دھوکہ دہی کی بنیاد پر تشکیل میں آئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کل سے یہ حضرات کہ رہے ہیں حکومت نے خود بھیجا تھا، ہم کیسے بلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ دھوکہ دہی اور جھوٹ ہےجس کی بنیاد پر نون لیگ کی تشکیل ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لیڈرز اور میڈیا میں ان کے حمایتی دن رات بتاتے تھے کہ نواز شریف کتنے بیمار ہیں اور اگر نہ بھیجا گیا تو کس طرح ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوگا۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم مسترد کرتی ہے، لیاقت بلوچ

یاد رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے نواز شریف کی واپسی کے لیے وفاقی حکومت کے فیصلوں کو درست قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ اور میڈیکل رپورٹس کی انکوائری درست فیصلے ہیں۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کے بیانئے اور احتساب کے عمل کو نواز شریف کی لندن روانگی نے شدید دھچکہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کا کردار ہے ان کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کا وجود ختم