ویب ڈیسک (اسلام آباد): اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر آج قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سہ پہر 3 بجے اسپیکر لاؤنج، پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا، کمیٹی قومی اسمبلی کے 25 ویں اور تیسرے پارلیمانی سال کے پہلے اجلاس کے دوران ایوان کی کارروائی کے لیے ایجنڈہ طے کریں گے، اجلاس میں وفاقی وزراء، چیف وہپ پی ٹی آئی اور قومی اسمبلی میں تمام پارلیمانی پارٹیوں کے نمائندے شرکت کریں گے-
Load/Hide Comments