vote

گلگت بلتستان میں انتخابات، تحریک انصاف نے امیدوار کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک (گلگت بلتستان): گلگت بلتستان میں انتخابات، تحریک انصاف نے اہم حلقے جی بی ایل اے 3 گلگت سے امیدوار کا اعلان کردیا، سید سہیل عباس پاکستان تحریک انصاف کے نشان پر انتخاب لڑیں گے، چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی تحریک انصاف گلگت بلتستان کے مرحوم صدر سید جعفر شاہ کی رہائشگاہ میں آمد ہوئے، سید جعفر شاہ مرحوم کے فرزند سید سہیل عباس کو جی بی ایل اے 3 گلگت کیلئے 3 نامزدگی کے فیصلے سے آگاہ کیا اور پارٹی ٹکٹ دیا، سید جعفر شاہ مرحوم کی رہائشگاہ پرعوامی اجتماع سے بھی خطاب کیا، سیف اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ سید جعفر شاہ مرحوم جی بی ایل اے 3 گلگت 3 سے تحریک انصاف کے امیدوار تھے، انتخابات کے مرحلے سے قبل ہمارے مخلص دوست اور وفاشعار ساتھی سید جعفر شاہ ہم سے جدا ہوگئے، سید جعفر شاہ کی رحلت سے جنم لینے والا خلاء مدتوں پرنہ ہوپائے گا، جی بی ایل اے 3 گلگت 3 میں سید سہیل عباس تحریک انصاف کا علم تھامیں گے، پورے خطے کیطرح جی بی ایل اے 3 گلگت 3 سے بھی تحریک انصاف واضح کامیابی سمیٹے گی، تحریک انصاف گلگت کے عوام کی امیدوں کا واحد مرکز بن چکی ہے، روشن اور خوشحال مستقبل گلگت بلتستان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے، بے مثال حقوق کی فراہمی سے غیر معمولی مالی وسائل کی دستیابی اور فیصلہ سازی میں عوام کی شرکت ہوئی، تحریک انصاف کے کلیدی اہداف کا حصہ ہیں، محرومیاں بانٹنے والے ملک بھر کیطرح گلگت میں بھی قدم نہ جما پائیں گے، چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں واضح اکثریت سے کامیابی سمیٹیں گے اور تعمیر و ترقی کے نئے دور میں داخل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  روس سے تعلقات کیلئَے پاکستان کو مغربی دباو مسترد کرنا ہوگا، اوورچک