pia 6

پی آئی اے کی خصوصی چارٹر پرواز کے ذریعے سری لنکا سے 44پاکستانی قیدیوں کی ملک منتقلی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزارت داخلہ کے زیر نگرانی پی آئی کی خصوصی چارٹر پرواز کے ذریعے سری لنکا سے 44پاکستانی قیدیوں کی ملک منتقلی خصوصی پرواز سے کل بروز منگل روانہ ہو ئیں۔ وزارت داخلہ نے تمام انتظامات کر رکھے ہیں۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق نادرا، ایف آئی اور دیگر متعلقہ داروں کے اہلکاروں کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئیں۔ ہر قیدی کیلئے انٹرنیشنل پرٹوکول کے تحت مخصوص اہلکار پرواز میں بھیجے گئے۔ پرواز آج صبح پاکستانی قیدیوں کو لے کر پہنچ گئی ۔یہ قیدی دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کی تحت ملک لائے گئے قیدی اپنی بقیہ میعاد ملک کی جیلوں میں کاٹینگے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 670ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیاگیا