5d633e0cce270

جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری نے حکومت کو تاریخ کی ناکام ترین حکومت قرار

ویب ڈیسک ( اسلام آباد ):جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری نے نام نہاد حکومت کو تاریخ کی ناکام ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام مسائل کا حل فوری شفاف انتخابات میں ہے۔
مرکزی میڈیا آفس کے مطابق پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں مر کزی سب آفس اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں ملکی سیاسی ور بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ مولانا عبدالغفو حیدری نے شرکاء اجلاس کو ایجنڈے سے اگاہ کیا جبکہ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کے اب تک ہونے والے فیصلوں پر مجلس شوری کو بریفنگ دی۔
جے یو آئی کی مرکزی شوری نے 2018ء کے عام انتخابات کے بعد سے اب تک مولانافضل الرحمن اور مرکزی مجلس عاملہ کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے مولا نا فضل الرحمن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں۔ مسلسل مہنگائی کا سیلاب نام نہاد حکومت کی غریب عوام دشمنی کھلا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت بہت سے بحرانوں کا شکار ہے جس کا حل حکمرانوں کے پاس نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، حکمران غربت کی بجائے غریب ختم کر نے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
مولانا محمد امجد خان اور محمد اسلم غوری نے بتایا کہ جے یو آئی مر کزی جنرل کونسل کا اجلا س 14 اور15 دسمبر کو لاہور میں ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن نے محمد اسلم غوری کو مرکزی شعبہ اطلاعات کا انچارج مقرر کردیا ھے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کا وجود ختم