736543256728 jawan 873654257682

کامیاب جوان پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم میں تیزی لانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع بڑھانے پر زوردیا، کامیاب جوان پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم کل پشاور میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت رقوم کے چیک تقسیم کریں گے۔

عثمان ڈارکا کہنا تھا کہ کل پختونخواہ کے نوجوانوں کو کروڑوں روپے کی رقم فراہم کی جا رہی ہے، روزگار کی فراہمی کیلئے کامیاب جوان حکومت فلیگ شپ منصوبہ ہے، حکومت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے وسائل مہیاء کرے گی، 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہمارا پہلا ہدف ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما آصف خان کے گھر حملہ، ایف آئی آر طارق اعوان کیخلاف درج

انھوں نے مزید کہا کہ اب تک 2 ارب روپے کی رقم نوجوانوں میں تقسیم کی جا چکی ہے، 2021 تک مزید 15 ارب روپے ملک بھر کے نوجوانوں میں تقسیم ہوں گے،وزیراعظم کا یہ منصوبہ ملکی نوجوانوں کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم کی ہدایت پر میرٹ اور شفافیت پر 100 فیصد عملدرآمد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی نامزد کردیا