مہلک وبا کوروناوائرس سےمزید 82 افراد جان کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد) کورونا کی دوسری لہر کے خطرناک وار جاری ،نیشنل کمانڈوآپریشن سنٹرسے کورونا کے تازہ ترین اعداد وشمارجاری کردیئے،24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 82مریض جا ں بحق ہوئے ہیں جس سے مجموعی اموات 10ہزار 258 تک جا پہنچی۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں38ہزار229ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 2ہزار184نئےکیسز سامنے آئے اور ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد35 ہزار130 جبکہ ملک میں4لاکھ84ہزار362مصدقہ کوروناکیس سامنےآچکے ہی

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

ملک بھرمیں کورونا کے 301مریض وینٹی لیٹرزپر اور 625ہسپتالوں میں کورونا کے2745مریض زیرعلاج ہے جبکہ ملک بھرمیں تا حال 67 لاکھ75 ہزار307 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد4 لاکھ 38 ہزار974 ہے۔

مزید پڑھیں:  قانون ہاتھ میں لیاتوسخت ایکشن ہوگا،وفاقی حکومت کاعلی امین کوجواب

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ16 ہزار632 ،پنجاب میں ایک لاکھ 39 ہزار341 ، کے پی میں 59 ہزار23 ،بلوچستان میں 18 ہزار181،اسلام آباد میں 38 ہزار20 ،گلگت بلتستان میں 4 ہزار862 جبکہ آزادکشمیر میں 8 ہزار303 ہو گئی۔