602674 9499718 kpk akhbar 1

وزیراعلی کا بڑا فیصلہ،صوبہ بھرکے آئمہ کرام کواعزازیہ دینےکا اعلان

ویب ڈیسک( پشاور) صوبے کے آئمہ مساجد کے لئے نئے سال کی بڑی خوشخبری،وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت محکمہ اوقات کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبہ بھرکے آئمہ کرام کواعزازیہ
دیا جائیگا۔

صوبے کے تقریبا 22 ہزار آئمہ مساجد کو 10 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔ ان اعزازیوں پر ماہانہ تقریبا 22 کروڑ 72 لاکھ جبکہ سالانہ ڈھائی ارب سے زائد خرچ کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :پولیس کانسٹیبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق

وزیراعلی کی خصوصی ہدایات پر ضم اضلاع کے آئمہ مساجد کو بھی اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اگلے مالی سال کے آغاز سے آئمہ کرام کو اعزازیوں کی فراہمی کے لئے تمام تر انتظامات ہر لحاظ سے مکمل کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں بمباری سے عمارتیں ملیا میٹ ،80افراد ملبے تلے دب گئے

وزیراعلی نےاجلاس میں اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے مساجد اور مدارس کو شمسی توانائی کی فراہمی کے علاوہ ان کی دیگر ضروریات بھی ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائیں گی۔