787

پشاور:پجگی روڈ پر گھر پر دستی بم حملہ. 3 بچے زخمی

ویب ڈیسک (پشاور): پجگی روڈ پر گھر پر دستی بم حملہ، لڑکی زخمی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم پھٹنے سے 3 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشوں اور زخمی بچوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عوام کا سمندر کل لاہور سے ٹکرائے گا، حکومت راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق دستی بم ھماکے کے 3 زخمی بچے اسپتال لائے گئے، زخمی بچوں کی عمریں 5، 12 اور 14 سال ہیں، ترجمان ایل آر ایچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک بچے کی حالت تشویش ناک ہے، جس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانے کی توہین : وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور وضاحتیں دینے لگے