700439 3772581 bilawal 33 akhbar

عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں- چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح افغانستان اور بنگلہ دیش سے بھی زیادہ ہے- بلاول بھٹو نے ملک کی بدترین معاشی صورتحال کو حکومت کے خلاف چارج شیٹ قرار دے دیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آئے دن کوئی نہ کوئی ملک ہماری قومی ائیر لائن پر پابندی عائد کررہا ہے، ملائیشیا میں لیز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے طیارہ تحویل میں لینا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ہم آج معاشی اور اندرونی و بیرونی معاملات میں کس مقام پر کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرکے یہ مطالبہ کرے گی کہ فارن فنڈنگ کیس کے نتائج جلد از جلد عوام کے سامنے لائے جائیں۔فاقی حکومت کی جانب سے صوبہ سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کا حق، فیڈرل ٹرانسفر کا شیئر اور گیس کا حق نہیں ملتا، جزائر سے لیکر اسپتالوں تک پر قبضہ کیا جاتا ہے۔ لیکن پھر بھی عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں.

مزید پڑھیں:  چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات، آج سماعت ہوگی

بلاول بھٹو نے کہا کہ اوپن ووٹنگ کا فیصلہ پارلیمنٹ اور منتخب امیدواروں کا کام ہے، اس مسئلے کیلئے سپریم کورٹ جاکر ادارے کو متنازع نہیں بنانا چاہیئے،وفاقی حکومت نے سفید پوش، مزدور اور غریب طبقات کا خیال رکھنے کی بجائے کنسٹرکشن انڈسٹری کو ایمنسٹی پیکج، بینکرز، اسٹاک بروکرز اور امیر ترین لوگوں کو فائدہ پہنچایا ہے.