0310 Coronavirus MGN

عالمگیروبا کورونا مزید 47 جانیں نگل گیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد): عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 47 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 204 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے1ہزار745 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5لاکھ28ہزار891 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا4 لاکھ 82 ہزار771 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد34ہزار916 ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار548، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار651، سندھ2 لاکھ 39 ہزار186، پنجاب ایک لاکھ 52 ہزار158، بلوچستان18 ہزار 696، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 753 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 523 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار855، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 823، اسلام آباد461، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 192 اور آزاد کشمیر میں 248 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا، شہباز شریف

پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔