Es0HSbJXEAIcelu

اگر میں نے کرپشن کی ہے تو گولی ماردے،نیب میں میرے خلاف کوئی کیس نہیں- وزیر دفاع پرویزخٹک

ویب ڈیسک: ۔:بی آر ٹی بس میں سفر کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہووے وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ اگر میں نے کرپشن کی ہے تو گولی ماردے،میرے گھر میں ایک روپیہ بھی حرام کا نہیں گیا. بی آر ٹی پر ماضی میں تنقید ہوئی ہوتی رہی آج پرویز خٹک خود بی آر ٹی میں دورہ کر رہے ہیں،آج میں خود آیا ہوں تاکہ بی آر ٹی میں خود سفر کرسکا ہوں،بی آر ٹی میں ہائبرڈ بسیں چل رہی جو ملتان،لاہور اور اسلام آباد میں نہیں.

ان کا کہنا تھا کہ آج میں خود آیا ہوں تاکہ بی آر ٹی میں خود سفر کرسکا ہوں، بی آر ٹی میں فیڈر روٹس بھی بنائے گئے ہیں ان کی وجہ سے بھی لاگت میں اضافہ ہوا ہے،60 ارب روپے بنتے ہیں اگر کوئی اس سے زیادہ مجھ پر ثابت کردیں تو تیار ہو ،1 لاکھ 56 ہزار لوگ بی آر ٹی میں سفر کر رہے ہیں،سکول، کالجز کھل جانے سے 3 سے ساڑھے 3 لاکھ تک لوگ سفر کر سکے گے،پروپیگنڈا ہوتا رہا بی آر ٹی پر اس کئے خود دیکھنے آئے ہیں.

مزید پڑھیں:  قیدیوں کی رہائی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، یوو گیلنٹ

پرویز خٹک نے کہا کہ سارا پیسہ ایشین ڈیولپمنٹ کی جانب سے دیا گیا صوبائی حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں تھا،صوبائی حکومت کا کام صرف نگرانی کرنا تھا۔تمام کام ایشئین بینک نے کیا۔بی آرٹی کی کوالٹی پر سب کو چیلنج کرتا ہوں ،پشاور 11 ارب کی دنیا کی بہترین بسیں خریدی ہیں۔پرانی پبلک ٹرانسپورٹ میں چلنے والی بسوں کی خریداری کے لئے بھی ایک ارب روپے مختص کئے تھے۔ چمکنی میں 2 ارب کی زمین خریدی۔اپوزیشن والے جھوٹ بولتے ہیں اور جھوٹے کا منہ کالا۔ عوام بی آر ٹی سروس سے بہت خوش ہیں۔ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ لاہور میں روزانہ ساٹھ ستر ہزار لوگ سفر کرتے ہیں۔ پشاور میں 1 لاکھ 55 ہزار لوگ سفر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی:خواتین ارکان کیلئے نازیبا جملے کسنے کیخلاف قرارداد منظور

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن میں نمبر پورے ہیں، پی ڈی ایم کو منانے کے لیے ایک قدم بھی نہیں لیا،نیب میں میرے خلاف کوئی کیس نہیں،احتساب کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔اللہ کا شکر ہے تمام چور اکھٹے ہوگئے ہیں اور اکھٹے ہی مریں گے۔اپوزیشن کو نہیں منائیں گے۔پی ڈی ایم کے پاس نہ کبھی گئے اور نا کبھی جائیں گے۔سینٹ انتخابات کے حوالے جہانگیر ترین کہیں دکھائی نہیں دے رہیں۔ہمارے نمبر پورے ہیں تمام امیدوار کامیاب ہونگے۔