Esz6oIgW8AA2HL6

پاکستان کی مسلح افواج بھارتی جنونیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں-ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈیسک: پاکستان نے کہا ہے کہ اس کی مسلح افواج بھارتی جنونیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں، بھارت سیکولر ہے نہ جمہوری ملک ہے ،وہ ایک فاشسٹ ریاست ہے جس کی پالیسیوں کے باعث خطہ کا امن خطرے میں ہے ۔پاکستان بھارتی پروپیگنڈے کا جھوٹ کے بجائے سچ کے ساتھ جواب دے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران موقف اختیار کیا کہ بھارت اپنی دہشت گردی کی پالیسیوں کے باعث خطہ کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا ہے، پاکستان کی مسلح افواج بھارتی جنونیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں، مودی سرکار کی جانب سے کسانوں پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، بھارتی پنجاب میں اس وقت کسانوں کی تحریک چل رہی ہے، پوری دنیا کو بھارت میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالیوں کا ادراک ہے، بھارت کا غیرجمہوری اور دہشت گردی کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا، شہباز شریف

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی پھیلا رہا ہے لیکن پاکستان پر الزام تراشی کررہا ہے، بھارتی قیادت انتہا پسند عناصر کو ہوا دے کر الیکشن جیتی ہے، بھارت خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا ہے، پاکستان جھوٹ کے بجائے سچ کے ساتھ بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دے گا، پاکستان کی مسلح افواج بھارتی جنونیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔زاہد حفیظ نے کہا کہ ای یو ڈس انفو لیب کا معاملہ یوروپین پارلیمنٹ میں اٹھایا گیا، یورپی پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث عکاس ہے کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، کشمیر میں ایک سال میں ماورائے عدالت 300 کشمیریوں کو قتل کیا گیا، سیکڑوں معصوم کشمیریوں کو بغیر الزام کے قید میں رکھا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا

ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ایک روز حق خود ارادیت ملے گا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار داروں میں مضمر ہے، پاکستان عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اسیر کشمیری رہنماو¿ں کی رہائی کا مطالبہ کرتا ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، اور نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں، نئی امریکی انتظامیہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت سیکولر ملک ہے اور نہ ہی جمہوری بلکہ یہ ایک فاشسٹ ریاست ہے جس نے خطہ کے امن کو داو پر لگا دیا ہے ، بھارت کے پاکستان سیمت کسی بھی پڑوسیملک کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں ہیں۔بھارت کے اندر مسلمانوں سیمت تمام کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے۔