پشاور بی آر ٹی منصوبے سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک(اسلام آباد )سپریم کورٹ میں پشاور بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات روکنے سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ دو فروری کو کیس کی سماعت کرے گا اور اس حوالے سے مقدمے کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔صوبائی حکومت نے ایف آئی اے کو تحقیقات روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے منصوبے کی تکمیل تک ایف آئی اے کو تحقیقات سے ر وک دیا تھا ۔سپریم کورٹ میں بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات رکوانے اور سٹرکچر سے متعلق درخواستیں دائر ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو ہم نے کب روکا ہے، رانا ثنا اللہ