کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ آیئندہ چند دنوں تک پاکستان پہنچ جائے گی

ویب ڈیسک: پارلیمانی سکریٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ چین نے 31 جنوری تک پاکستان کو کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہنگامی استعمال کے لئے پاکستان میں سینوفرم ویکسین کی منظوری دے دی ہے اور چین سے اس کی جلد دستیابی کی امید ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ویکسین کینز بیو اور بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی چین تیار کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  خوشاب میں افسوسناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق

انہوں نے وضاحت کی کہ کووڈ۔ 19 کا پہلا مرحلہ فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کے لئے وقف کیا گیا تھا جو اس چیلنج کا حصہ تھے۔ دوسرے مرحلے میں بزرگ شہریوں جن کی عمر 65 اور اس سے زیادہ ہے جبکہ تیسرے مرحلے میں عام لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسین دی جائے گے۔

مزید پڑھیں:  نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل