پشاور:پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل کالجز کا کوٹہ ڈبل کردیا

ویب ڈیسک (پشاور): پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل کالجز کا کوٹہ ڈبل کردیا، 136 کی بجائے قبائلی اضلاع کی سیٹیں 240 کردی گئیں، میڈیکل کالجز میں 2 سیٹیں اے پی ایس متاثرین کے لئے بھی مختص، وی سی کے ایم یو کے مطابق اضافی سیٹوں کا اطلاق رواں سال کیا جائے گا، سیٹوں میں اضافے کے لئے وایس چانسلر خیبرمیڈیکل یونیورسٹی نے پی ایم سی کو مراسلہ لکھا تھا، صوبے کے 12 میڈیکل کالجز میں قبائلی اضلاع کے طلبہ کو داخلے ملیں گے۔

مزید پڑھیں:  بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے پر وفاق سے جواب طلب