کورونا کی یلغار، مزید 40افراد دم توڑگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک میں کورونا سے مزید 40 افراد انتقال کرگئے اور 1245 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ وآپریشن کے اعداد و شمار مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 34754 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1245 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 40 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 48 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12527 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 68506 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 24139 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1243 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 31840 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 255039 ہوگئی ہے جب کہ 4267 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 166242 ہے اور 5166 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18967 اور ہلاکتیں 199 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 70493 اور 2020 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9673 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 285 افراد انتقال کرگئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 43145 ہے اور اب تک 488 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4947 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔