1 399

صوبائی حکومت نے پوسٹ مارٹم اور دیگر فرانزک خدمات کیلئے مقرر کردہ فیس کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک (پشاور)حکومت خیبرپختونخوا نے پوسٹ مارٹم اور دیگر فرانزک خدمات کیلئے مقرر کردہ فیس کا نوٹس لے لیا۔ اس حوالے سے معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم و دیگر فرانزک خدمات کیلئے فیس کا تعین صوبائی حکومت کا اختیار ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل اور توسیع متوقع

متعلقہ کالج کو فیصلے پر نظر ثانی کیلئے وضاحتی مراسلہ بھیج دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا عوام کے بہترین مفاد میں ان کے فلاح و بہبود کے فیصلے کریگی ۔ ایم ٹی آئیز کو ون لائن بجٹ فراہم کررہے ہیں، ایسے مخصوص حالات میں اضافی رقم بھی طلب کرسکتے ہیں : کامران بنگش پشاور : ہمارا مشن عوام کو ریلیف اور صحت کی بہترین سہولیات دینا ہے : کامران بنگش

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک