psl 6 match 12 quetta gladiators vs islamabad united live score live updates 1614605432 5299

ایل ایس ایل 6: مزید 3کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد )پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کی 2 ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ یہ تینوں کھلاڑی اب 10 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔ان تینوں کھلاڑیوں نے بدھ کے روز ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے منعقدہ ڈبل ہیڈر میچز میں شرکت نہیں کی۔

مزید پڑھیں:  یاسر حسین نے اقرا عزیز کو سپر سٹار قرار دیدیا

ان تینوں کھلاڑیوں میں علامات ظاہر ہونے کے بعدان کے کورونا ٹیسٹ گذشتہ روز دوپہر میں کروائے گئے تھے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کی آرگنائزنگ کمیٹی آج بروز جمعرات تمام ٹیموں کے مالکان اور ان کی منیجمنٹ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں شرکت کرے گی، جس کی تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  ماڈل صدف کنول کی شہروز سبزواری کیساتھ نئی تصاویر وائرل