election commission orders re election in na 75 daska 1614249203 4572

علی حیدر گیلانی کی مبینہ ویڈیو کا معاملہ،پی پی پی اور پی ایم ایل ن کی درخواستیں بھی سماعت کے لیئے مقرر

ویب ڈیسک: یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی مبینہ ویڈیو کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیئے مقرر کرلی،الیکشن کمیشن کا 5 رکنی بینچ 11 مارچ کو سماعت کرے گا.

پی ٹی آئی پر سینٹ الیکشن میں کرپٹ پریکٹسز اور خواتین ممبران کو پیسے دینے کے الزام کے معاملے کی درخواست سماعت کے لیئے مقرر،الیکشن کمیشن 11 مارچ کو سماعت کرے گا، درخواست پی پی پی کے جنرل سیکٹری نئیر بخاری نے دائر کی تھی.

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، موٹر سائیکل گہری کھائی میں جا گری، 60 سالہ شخص جاں بحق
مزید پڑھیں:  آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کا 8 مئی کو شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان

خیبرپختونخواہ اسمبلی ممبران سے متعلق مبینہ ویڈیو کی درخواست بھی سماعت کے لیئے مقرر،الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت 9 مارچ کو ہوگی،پی ایم ایل ن کے جاوید عباسی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی.