549884 45017515

پشاور:مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ،نوٹیفیکیشن جاری

ویب ڈیسک (پشاور)کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پشاور کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوا ہے، اس حوالے سے حکومت نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردی۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن میں حیات آباد فیز 4 ، شامی روڈ، حیات آباد فیز 7 اور مسلم آباد کاکشال کے علاقوں میں نافذ کیا گیا ، ان علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن اتوار کی شام 6 بجے سے نافذ العمل ہوگا۔
لاک ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے،ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خورو نوش، ادویات کی دکانیں، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی، ان علاقوں کی مساجد میں صرف 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، 73 ہزار کی حد عبور
مزید پڑھیں:  اسرائیلی حکومت کا الجزیرہ ٹی وی کو بند کرنے کا فیصلہ

علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں، خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔