خیبرپختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 04 افراد کا انتقال

ویب ڈیسک (پشاور):محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 04 افراد کا انتقال ہوا، خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 122 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 266 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 74 ہزار 433 ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 322 مریض صحت یاب ہوئے، خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 69 ہزار 849 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے حساس تنصیبات پر حماس کا کامیاب وار
مزید پڑھیں:  ریئل اسٹیٹ سیکٹر بھی آئی ایم ایف کے ریڈار پر آ گیا

پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 115 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 30 ہزار 277 ہوگئی، پشاور میں کورونا سے 1 ہزار 120 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔