Mehmood Khan 750x369 3 750x320 1

پولیس کی تحویل میں طالب علم کی پر اسرار ہلاکت: ملوث اہلکاروں کو عبرتناک سزا دی جائے گی- وزیر اعلیٰ محمود خان

پولیس کی تحویل میں طالب علم کی پر اسرار ہلاکت کا واقعہ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا، آئی جی پی کو واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت.

گزشتہ روز مبینہ طور پر کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے غربی پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے ورسک روڈ پشاور کے رہائشی ساتویں جماعت کے طالب علم شاہ زیب کو گرفتار کیا تھا، بعد میں شاہ زیب غربی تھانے میں پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگیا تھا.

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت کا نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری، تفصیلات طلب

وزیر اعلی کے نوٹس لینے کے بعد آئی جی پی فوری طور پر متعلقہ تھانے پہنچ گئے، متعلقہ محرر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

مزید پڑھیں:  سائبر کرائم ایف آئی اے سے علیحدہ ،نئی اتھارٹی بنا دی گئی

وزیر اعلی محمود خان کا کہنا ہے پولیس تشدد سے طالب علم کی ہلاکت واقع ہونے کی صورت میں ملوث اہلکاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، ملوث اہلکاروں کو عبرتناک سزا دی جائے گی اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔