WPK PAK CORONA KARACHI33 1584881355898 171024a4c7d large 1

محکمہ داخلہ کاضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری ، کوئی بھی دودن کاروباری سرگرمیوں کو بند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور)محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے ضلعی انتظامیہ کو کورونا کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا ۔ڈپٹی کمشنر اور لوکل ٹریڈرز ایسوسی ایشنز باہمی مشاورت سے ہفتے میں کوئی بھی دو دن کاروباری سرگرمیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں فریقین کے مابین فائرنگ ،دو افراد جاں بحق ہوگئے

اعلامیہ کے مطابق عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھ کردو دن کا تعین ضلعی انتظامیہ کرے گا۔کھانے پینے اور ادویات کی دکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی،فیصلہ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کے بعد کیا گیا۔ صوبائی حکومت تمام تر فیصلے عوام کے بہتر مفاد میں کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللہ کی ڈیپوٹیشن ختم ،محکمہ میں رپورٹ نہ کر سکے