767798 1619719 ihc updates

اسلام آباد ہائیکورٹ:بی فور یو کمپنی کے سی ای اور کی عبوری ضمانت منظور

ویب ڈیسک (اسلام آباد )اسلام آباد ہائیکورٹمیں عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کا کیس بی فور یو نامی کمپنی کے سی ای او سیف الرحمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ۔ ہائیکورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ سیف الرحمان کی ضمانت دو الگ الگ نیب مقدمات میں منظور کی گئی ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان

تفصیلات کے مطابق پانچ پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض 15 اپریل تک ضمانت منظور کی گئی ۔جسسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ۔

سیف الرحمان نے نیب طلبی کے نوٹسز ملنے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ،وکیل درخواستگزار کے مطابق ایک کیس میں طلب کر کے دوسرے میں بھی نوٹس دے دیا گیا، نیب نے طلبی کے نوٹس میں ہائیکورٹ کے طے کردہ اصول کی خلاف ورزی کی، سیف الرحمان پر عوام سے سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی