ٹرانسپورٹ بندش،حکومتی احکامات کیخلاف ورزی پرسخت کارروائی عمل میں لائی جائے،وزیراعلی کی ہدایت

ویب ڈیسک (پشاور)ٹرانسپورٹ کی بندش کے باوجود پشاور بس اسٹینڈ کے اردگرد پولیس اور منشیوں کی طرف سے سواریوں سے رقم لیکر گاڑیاں چلانے کی شکایت وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو موصول ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوامحمود خان نے نوٹس لیتے ہوئےکمشنر پشاور کو فوری طور پر کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے حکومتی احکامات پرعملدرآمد کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے اورٹرانسپورٹ کی بندش کے حوالے سے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید پڑھیں:  9 مئی واقعات، صوبائی وزیر مذہبی امور عدنان قادری کی ضمانت خارج

انہوں نے کہا کہ پوری صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں، اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، شکایات کی تحقیقات کی جائیں گی ، شکایات سچ ثابت ہونے کی صورت میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائےگی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ سمیت مراعات کیلئَے فنڈز فراہمی کا فیصلہ

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہےکورونا کی وبا تشویشناک صورت اختیارکرگئی ہے،عوام احتیاطی تدابیر کےحوالےسےسنجیدگی کا مظاہرہ کریں،عوام فیس ماسک کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں۔